ڈاکٹر صداقت علی











ڈاکٹر صداقت علی
(پروجیکٹ ڈائریکٹر)

ڈاکٹر صداقت علی، صداقت کلینک اور ولنگ ویز کے پراجیکٹ ڈائر یکٹر ہیں۔ وہ ملک کے ممتاز ماہرِ منشیات ہیں۔ پاکستان میں نشے کے علاج کے حوالے سے ان کا نام سب سے نمایاں ہے۔ انہوں نے ڈو میڈیکل کالج ، کراچی سے ایم بی بی ایس کرنے کے بعد امریکہ میں ہیزلڈن، مینی سوٹا سے نشے کے علاج میں اعلی تعلیم حاصل کی۔ اب تک ہزاروں نشے کے مریض ان کے ہاتھوں شفایاب ہو چکے ہیں۔ 1992ء میں امریکہ کے پاکستان میں سفیر کی دعوت پر امریکہ کا سرکاری دورہ کیا۔ جس میں جہاں انہوں نے نشے کی علاج گاہوں کا مطالعاتی دورہ کیا، وہیں انہیں امریکہ کا اعزازی شہری اور ریاست آ رکنساس کا اعزازی سفیر بھی مقرر کیاگیا۔وہ کئی سال تک پنجاب یونیور سٹی میں نشے کی بیماری پر پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو لیکچر دیتے رہے۔ اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد ان ماہر نفسیات اور کونسلرز کی ہے جو ان سے تربیت حاصل کر کے ملک بھر میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر صداقت علی نے نشے کے حوالے سے آگا ہی پھیلانے کے لئے بہت سی کتب اور کتابچے بھی لکھے جنہیں منشیات کے امراض اور بحالی کے حوالے سے مستند ترین سمجھا ہے۔ ان کی اپنے شعبے میں مستند حیثیت کو دیکھتے ہوئے ملک بھر کا الیکٹرانک او ر پرنٹ میڈیا ان کے خیالات کو انٹرویوز اور آراء کی شکل میں اپنی نشریات اور صفحات پر نمایاں جگہ دیتا ہے۔