فالو اپ علاج
انہی وجوہات کی بناء پر “صداقت کلینک” میں نشے کی بحالی کے مریضوں کے لئے فالو اپ کو علاج کا اہم ترین حصہ قرار دیا جاتا ہے۔ فالو اپ کی اہمیت کو ہم یوں بھی سمجھ سکتے ہیں کہ ان ڈور علاج کے دوران جب مریض علاج گاہ میں ہوتا ہے تو اس تک کسی بھی طرح کی منشیات کی رسائی نہیں ہوتی۔ “صداقت کلینک” میں اس کے طبی علاج کے ساتھ ساتھ اس کے رویوں پر بھی کام ہو رہا ہوتا ہے۔ اس کو نشے کے بغیر رہنے کے طریقے بتائے جاتے ہیں لیکن جب وہ دوبارہ کھلے ماحول میں واپس جاتا ہے۔ جہاں اسے پھر سے ہر قسم کی منشیات تک رسائی ہوتی ہے اور اسے نشے سے بحالی کے بعد دوبارہ سے معاشرے میں ایڈجسٹ ہونا ہوتا ہے تو اس موقع پر اسے اپنے معالجین کی رہنمائی اور مشاورت کی ضرورت رہتی ہے۔ جو اس کی مدد کر سکیں تاکہ وہ ادارے کے اندر سیکھے گئے علوم کو عملی طور پر معاشرے میں جان سکے اور جہاں اسے مشکل پیش آ رہی ہو، وہاں وہ اپنے معالج سے مشاورت کے ساتھ نیا لائحہ عمل تیار کر سکے۔