مصباح محبوب
ماہرنفسیات اور ایڈکشن تھرپسٹ
مصباح محبوب
(ماہرنفسیات اور ایڈکشن تھرپسٹ)
مصباح محبو ب صداقت کلینک کراچی میںگذشتہٰ سالوں سے بطورماہرنفسیات اور یڈکشن تھراپسٹ کام کررہی ہیں۔انہوں نے جامعہ کراچی سے اپنی سائیکالوجی میںماسٹرز کی ڈگری مکمل کی ۔ڈگری مکمل کرنے کے بعد انہوں نے (KITS)میںانٹرشپ کی جس میںانہیںبچوں کے نفسیاتی مسائل کے بارے میںجاننے کاتجربہ ہوا۔انہوں نے ُُsychriatric Certificate Course P آغاخان یونیورسٹی ہسپتال سے مکمل کیا۔جس کادورانیہ تین ماہ تھا ۔مصباح نے City Mental Health Services سے سیئکا لوجیکل اسسمنٹ اینڈ سائکوتھراپی کاشارٹ کورس مکمل کرکے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کو نکھارا۔اس کے بعد انہوں نے DarK Psychology کاکورس مکمل کرکے (CMHS) سے سند حاصل کی ۔مصباح اپنی ماہرانہ صلاحیتوں اور کارکردگی کوباخوبی استعمال کرتے ہوئے صداقت کلینک کراچی میںزیرعلاج مریضوں کی زندگیوں میںایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ان کی مہارتوں میںنشے کے مریض،ڈپریشن ،ذہنی دبائو اور دیگر ذہنی مسائل کو جانچنے اور ان کا علاج شامل ہیں۔مصباح صداقت کلینک کے پرجوش اور پرجذبہ ماہرین میںسے ایک ہیں۔ان کی ذمہ داریوں میںاسسمنٹ ،کلائنٹ ڈیلنگ، مارکیٹنگ اور سیلز بھی شامل ہے۔ مصباح روزانہ کی بنیاد پر پرسنل ڈیویلپمنٹ پرلیکچر ڈیلیور کرتی ہیں۔ سخت گیر محبت اور ہم رو گیت پربات کرنے کویہ اپنا پسندیدہ عنوان بتاتی ہیں۔ صداقت کلینک کراچی میںہونے والے Stake Holder’s Session میںبطور اسپیکر اپنی موجودگی یقینی بناتی ہیں۔معلومات کوجلد سمجھنا اور سیکھنا مصباح کی خصوصیات میںسے ایک ہے۔ مصباح ایک اچھی تحریر نگار کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔اپنی تحریری صلاحیتوں کااستعمال کرتے ہوئے یہ کالم اور خاکے لکھنے میںدلچسپی رکھتی ہیں ۔یہ اپنی تما م ماہرانہ صلاحیتوں کا استعمال احسن انداز میںکرتے ہوئے نشے کی بیماری میںمبتلا مریضوں کی زندگی میںشمع جلانے اور انہیںجلائے رکھنے کا کام سرانجام دے رہی ہیں۔