ندیم اقبال
ڈائریکٹر ماہر نفسیات کراچی
ندیم اقبال
(ڈائریکٹر ماہر نفسیات کراچی)
ندیم اقبال صداقت کلینک کراچی میں بطور ڈائریکٹر /ماہر نفسیات کام کرتے ہیں ۔انہوں نے اسلامیہ یونیوسٹی بہاولپور سے سائکالوجی میں گریجویشن مکمل کرنے کے بعد اسی یونیوسٹی سے 2009میں اپلائیڈ سائکالوجی میں ماسٹرز مکمل کیا ۔ ان کا تعلق بھاولنگر سے ہے اور ماسٹرز کے دوران انہوں نے فائونٹین ہائوس لاہور سے انٹر نشپ کی اور بعد میں وہاں ماہر نفسیات کے طور پر کام بھی کیا اور دوران کام انہوں نے فائونٹین ہائوس لاہور میں منعقد ہونے والی بہت ساری ورکشاپس میں بھی حصہ لیا اور سر ٹیفکیٹ بھی حاصل کیے جیسے کے سی بی ٹی این ایل پی ، سپیچ تھراپی ۔ ندیم اقبال جون 2010میں صداقت کلینک کا حصہ بنے اور بعد میں 2013 میں ان کے کام کاج اور صلاحتیوںکو دیکھتے ہوئے انہیں ڈائریکٹر کے عہدے سے نواز گیااور یہ اب صداقت کلینک کراچی میں بطور ڈائریکٹر / ماہرنفسیات کا م کررہے ہیں ۔یہ بہت ہی تجربہ کار ماہر ماہر نفسیات اور کائونسلر ہیں او ر تمام طرح کی منشیات کی بیماریوں اور ذہنی مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی کائونسلنگ اور ٹرینگ کرتے ہیں ۔اور یہ مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی الگ الگ اور گروپ کائونسلنگ بھی کرتے ہیں۔اور یہ مختلف معاشرتی مسائل اور بیماریوں کی کائونسلنگ اور ٹریننگ کے ایکسپرٹ بھی ہیں جیسے بچوں کی پرورش ، نا خوشگوار ازدوجی زندگی کو خوشگوار ازواجی زندگی میں بدلنا، بہترین گفتگوکی مہارتیں ، عادتوں کو بدلنے کا ہنر ، غصہ پر کنٹرول ، موڈ مینجمنٹ اور کامیاب لوگوں کی سات عادتیں یہ کوالیفائیڈ ماہر نفسیات توہیں ہی اس کے ساتھ ساتھ لائف کوچ بھی ہیں اور یہ بہت پر جوش ہیں لوگوں کی زندگیاں بدلنے اور انہیں کامیابیاں دلانے میں چاہے وہ کسی بھی طرح کی منشیات سے بحالی ہویا نا خوشگوار ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانا ہو یا بچوں کی بہترپرورش کرنا ہو۔
-
نشے کے مریض کا علاج کہاں سے کروائیں؟جانیےاس ویڈیو میں۔
-
نشے کے علاج میں بڑی بڑی رکاوٹیں کیا ہیں؟
-
Common Ways Addict Manipulate Others
-
کیا آپ اپنے اور اپنے بچوں کی زندگی ميں مثبت تبدیلياں لانا چاہتے ہيں؟
-
اگر آپ کے گھر میں کوئی نشے کی بیماری کا شکار ہے تو آپ کو کیا کرنا چاہیے ؟ بتا رہے ہیں ندیم اقبال ماہ
-
نشے کی بیماری کا علاج کیا ہے؟ بتا رہے ہیں ندیم اقبال ماہر نفسیات
-
Glycemic index
-
نشے کی بیماری سے متعلق حقائق
-
کیا آپ بچوں سے بات منوانے کا فن جاننا چاہتے ہيں؟ جانئیے سميرا پروين (کلينيکل سائيکلوجسٹ) کے ساتھ۔
-
نشے کے مریض سے بات کیسے کرنی چاہیے؟
-
نشے کے مریض ایک کامیاب/بہترین اور خوشگوار زندگی گزار سکتے ہیں مگر بحالی شرط ہے۔
-
غلطیاں جو عموماً نشے کے مریض کے اہل خانہ کرتے ہیں؟