انفرادی مشاورت کے مقاصد
انفرادی کاؤنسلنگ میں بطورِخاص مندرجہ ذیل مقاصد شامل ہوتے ہیں
مریض کو بیماری کے بارے میں مکمل آگاہی دینا۔
بیماری کی مختلف علامات کو مینیج کرنے کے مناسب طریقے بتانا۔
مریض کو بیماری کی وجہ سے پیدا ہونے والے صدمے سے نکالنا۔
دورانِ علاج مریض کے مناسب یا غیر مناسب رویوں پر تبصرہ کرنا۔
غیر مناسب رویوں کی روک تھام کے لیے صحت مند طریقے بتانا۔
ذہنی دباؤ کو کنٹرول کرنے کے طریقے بتانا۔
جذباتی صحت کو بہتر بنانا۔
اہل خانہ کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا۔
ریلیپس سے بچاؤ کے طریقوں پر تفصیلی بات کرنا۔
بحالی کے اصولوں کی آگاہی دینا۔۔
انفرادی کاؤنسلنگ کا تعلق صرف اِن ڈور علاج سے نہیں ہے بلکہ یہ طریقہ کار مریض کے آؤٹ ڈور میں آ جانے کے بعد بھی جاری رہتا ہے جسے فالواپ پروگرام کہا جاتا ہے، جس میں مریض بحالی سے متعلقہ تمام مشکلات کا ذکر اپنے کاؤنسلر سے جاری رکھتا ہے اور بروقت مدد لیتا رہتا ہے۔ اس طرح کرنے سے مریض ریلیپس سے بچا رہتا ہے اور بحالی کی راہ پر گامزن رہتا ہے۔