ایگزیکٹوز
ایگزیکٹوز انفرادی اور فیملی سے متعلق علاج کے پروٹوکول بنانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ ڈائریکٹرز اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ علاج سے متعلق تمام سنگ میل/ مراحل وقت پر طے ہوں، مریض اور کلائنٹس کے ساتھ ساتھ انکے ساتھ کام کرنے والے پروفیشنلز کی ضروریات بھی پوری ہوں۔ ایگزیکیٹوز نے صداقت کلینک کو نئے سرے سے نفسیاتی صحت کے بارے میں جدید علم سے لیس کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کی ہے کہ بحالی صحت، ذہنی صحت کے علاج اور نشے کے علاج کے لیے جدید اعدادوشمار اور اصولوں کو استعمال کیا جائے۔ وہ صداقت کلینک میں ہونے والے تمام معاملات کے لیے جوابدہ ہیں اور وہ اس بات کی بھی کی یقین دہانی کرتے ہیں کہ آپکے عزیز کے علاج کے دوران معیار کو ہمیشہ ترجیح دی جائے۔
ایگزیکٹومیڈیکل ماہرین
ڈاکٹرز آپکے مریض کی روزمرہ ادوایات کی نگہداشت اور اس سے متعلق کاموں کے لیے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر صداقت خود میڈیکل سپیشلسٹ ہیں اور ٹیم کے لیڈر ہیں اور باقی پروفیشنلز اور فزیشنز اور باقی ٹیم ممبرز کو بھی کام میں شامل کرتے ہیں اور ان کو سپروائز کرتے ہیں۔ ہمارے میڈیکل سپیشلسٹ مر یضوں کی جسمانی صحت پر مستعدی سے توجہ دیتے ہیں۔ میڈیکل مسائل اور ادویات کی ذمہ داری کے علاوہ، وہ مر یضوں کے کھانے پیںے کو بھی دیکھتے ہیں اور اس کے مطابق تدابیر کرتے ہیں۔
میڈیکل ماہرینسائیکالوجسٹ اور کاؤنسلرز
کلینیکل سائیکالوجسٹ کی ٹیم آپکے عزیز کی خدمت کے لیے خاص ماہرانہ قابلیت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر صداقت اور کلینک کے ڈائر یکٹر کے کی زیر نگرانی، کلینیکل سائیکالوجسٹ کی ٹیم ہر مریض کے ساتھ منسلک کی جاتی ہے۔ ٹیم اس با ت کو یقینی بناتی ہے کہ علاج کے تمام مقاصد وقت پر حاصل کر لیے جائیں اور انفرادی اور خاندانی سطح پر سائیکو تھراپی فراہم کی جائے۔ وہ فیملی کے اور کلائنٹ کے بنیادی مسائل پر بھی کام کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ سپورٹیو تھراپی بھی فراہم کرتے ہیں۔ وہ اس بات کی بھی یقین دہانی کرتے ہیں کہ بیماری کے تمام پہلوئوں کو ٹھیک سے دیکھا گیا ہے اور مریض کے ساتھ ساتھ اسکی فیملی کی نفسیاتی صحت کو بہتر بنانے میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔ وہ ثبوت پر مبنی علاج اور سائیکوتھراپی جیسا کی سی-بی-ٹی پر کام کرتے ہیں۔ وہ گروپ اور سائیکو ایجوکیشن کی کلاسز کروانے کے بھی ذمہ دار ہوتے ہیکاؤنسلرز کی ٹیم آپکے عزیز کی خدمت کے لیے خاص ماہرانہ قابلیت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر صداقت اور صداقت کلینک کے ڈائریکٹر کی زیر نگرانی کاؤنسلرز کی ٹیم ہر مریض کے ساتھ منسلک کی جاتی ہے۔ یہ ٹیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ سکھائے جانے والے تمام ہنر کے لیے بنائے گئے مقاصد کو انفرادی اور خاندانی سطح پر کاؤنسلنگ فراہم کر کے وقت پر حاصل کر لیا جائے۔ وہ مریض اور فیملی کی سپورٹیو کاؤنسلنگ پر کام کرتے ہیں۔ وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ مریض کی بیمار شخصیت کے تمام پہلوئوں پر کام ہوا ہو اور مریض کے ساتھ ساتھ اسکی فیملی کی فلاح میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔ وہ خاص طور پر بات چیت کے انداز اور شخصیت کو بہتر بنانے پر کام کرتے ہیں۔ وہ گروپ اور سائیکو ایجوکیشن کی کلاسز کروانے کے بھی ذمہ دار ہوتے ہیں۔
سائیکالوجسٹ اور کاؤنسلرز